ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مسلم لڑکیوں میں ترک تعلیم کی شرح گھٹ گئی:مختار عباس نقوی

مسلم لڑکیوں میں ترک تعلیم کی شرح گھٹ گئی:مختار عباس نقوی

Sat, 06 Oct 2018 12:04:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)چ نقوی نے یہاں مختلف ریاستوں کے وزرا ‘ پرنسپل سکریٹریز ‘ سکریٹریز انچارج سوشل ویلفیر‘ مائناریٹی ویلفیر کے زونل کوآرڈینیشن اجلاس سے خطاب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ووٹ بینک سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔ اس کے بجائے اس نے قوم پرست سیاست کی ہے۔ نقوی نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلم لڑکیوں میں ترک تعلیم کی شرح جو پہلے 70 فیصد سے زائد تھی‘ اب گھٹ کر لگ بھگ 35-40 فیصد ہوگئی ہے۔ مختلف تعلیمی بیداری پروگراموں کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا نشانہ اسے مزید گھٹاکر صفر تک لانے کا ہے۔ آسام کے چیف منسٹر شربانند سونووال اجلاس میں موجود تھے۔


Share: